کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائرس کے 99نئے کیسز رپورٹ،متاثرین کی تعداد 34131ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے10اضلا ع سے کوروناوائرس کے822ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے99ا فرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ339افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا شکار7مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 33315ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطا بق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد449ہے جن میں سے7ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے4کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح12.04فیصدریکارڈ کی گئی۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کے 99 نئے کیسز رپورٹ

ٹیگز:
کورونا وائرس
