کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں گیس لیکچ کے باعث دھماکہ خواتین سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ برمہ ہوٹل زمیندار گلی گھر میں گیس لیکچ کے باعث دھماکہ ہو اجس کے نتیجے میں ثناء بی بی،بتول،راحیل اورمحب جھلس کر زخمی ہو گئے پو لیس نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ،گیس لیکچ کے باعث دھماکہ خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی

