الیکشن کمیشن نے گھر گھر ووٹروں کی تصدیق کے کام کا دورانیہ 10 دن تک بڑھا دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرست کی نظرثانی2021-22کے سلسلے میں گھر گھر ووٹروں کی تصدیق کے کام کا دورانیہ 10 دن تک بڑھا دیا ہے۔پہلے شیڈول کے مطابق 21 دسمبر اس مرحلے کا آخری دن تھا جو الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت اور مفاد عامہ کے لئے 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے ووٹ کا اندراج کراسکیں۔اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے 8300 SMS سروس کو بھی 31 دسمبر 2021 تک مفت (Free) کر دیا ہے تاکہ عوام اس سہولت کے ذریعے اپنے ووٹ کے بارے میں جان سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے