چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان محمد نور مسکان زئی کے والد ڈاکٹر کے انتقال پر خاران ٹاؤن میں فاتحہ خوانی جاری

خاران(ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس فیڈرل شریعت محمد نور مسکان زئی کے والد کے وفات پر خاران میں مختلف شخصیات نے چیف جسٹس فیڈرل شریعت سے تعزیت کا اظہار کیا چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان محمد نور مسکان زئی کے والد ڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی بلوچ کے انتقال پر خاران ٹاؤن میں واقع مسکان زئی ہاؤس میں فاتحہ خوانی جاری ہے جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جن میں سینئر جج ہاشم کاکڑ، جسٹس محمد اعجاز سواتی، جسٹس عبداللہ بلوچ، جسٹس نذیر احمد لانگو، جسٹس روزی خان بڑیچ،جسٹس عبدالحمید بلوچ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ظہور بلوچ سابق صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی، سابق جج امان اللہ بلوچ، صوبائی سیکرٹری انڈسٹری حافظ عبدالماجد کمشنر رخشان سعید احمد عمرانی ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی ڈی آئی جی رخشان نزیر احمد کرد، ایکسین بی اینڈ آر عادل نصیر،پروفیشنل لائرز پینل کے سینئر رہنماء منیر احمد کاکڑ ایڈوکیٹ،ثناء اللہ ابابکی ایڈوکیٹ،ظہور احمد بلوچ ایڈوکیٹ،ایڈوکیٹ عبدالمجید کاکڑ،ایڈوکیٹ منظور بنگلزئی،ایڈوکیٹ راشد سلیم،ایڈوکیٹ عبدالرحیم کاکڑ، ایڈوکیٹ نور بخش بلوچ، ایڈوکیٹ منظور کاکڑ،ایڈوکیٹ ایاز خان کاکڑ ایڈوکیٹ منور کاسی،ایڈوکیٹ ذاکر کاکڑ، ایڈوکیٹ امین غرشین سمیت بلوچستان بار کے باقی رہنماؤں، خاران بار کے صدر ایڈوکیٹ طاہر راسکوئی دیگر بار وکلاء کے علاوہ سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، ایڈوکیٹ محمد اسماعیل پیرکزئی، میربالاچ ثناء بلوچ اور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خاران مسکان زئی ہاؤس میں چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکان زئی سے ان کے والد محترم ڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی بلوچ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے