حب(ڈیلی گرین گوادر) حب میں ڈکیتوں نے صحافیوں کو بھی نہ بخشا حب پریس کلب میں مسلح ڈاکیت صحافیوں سے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار پولیس تحفظ دینے میں مکمل ناکام۔ اس سلسلے میں حب شہر میں روزانہ شہریوں کے لٹنے پر چیخنے والے صحافی بھی ڈکیتوں سے محفوظ نہیں رات تین مسلح ڈکیتوں نے حب پریس کلب میں موجود تین صحافیوں کو اسلحہ کے زور پر چار موبائل فونز سمیت 25ہزار نقد رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے حب میں مکمل ڈاکو راج قائم ہے ایس پی حب کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی حب کے تمام تھانوں میں جونئیر ترین آفیسران تعینات کردئیے ہیں پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام حب شہر میں صحافی بھی غیرمحفوظ آئی جی بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
حب، ڈکیتوں نے صحافیوں کو بھی نہ بخشا مسلح ڈکیت صحافیوں سے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار

ٹیگز:
ڈکیتوں
