پشین، کیڈٹ کالج کے طلباء کی وفد کا کوئٹہ بیوٹمزکا دورہ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پشین کیڈٹ کالج کے طلباء اور فیکلٹی کے 80 رکنی وفد نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔کمانڈنٹ کیڈٹ کالج پشین کی سربراہی میں گروپ نے BUITEMS (بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ مینجمنٹ سائنسز) اور QIMS (کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز)، یادگار شہدا اور پاکستان گیلری کا دورہ کیا۔ گروپ نے ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری کالجز، حکومت بلوچستان سے بھی بات چیت کی اور صوبے میں تعلیم کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔وفد نے ہیڈکوارٹرز12 کور بلوچستان کے دورے کے انعقاد اور اس کے کردار، امن اور خوشحالی کے لئے کوششوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے