کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کااہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں 17 نومبر کے مہنگائی مارچ اور 18 نومبر کے علماء کنونشن کی کامیابی کیلئے تشکیل شدہ کمیٹیوں نے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور مزید کام کو تیزکرنے اور 17 نومبر کو پی ڈی ایم کے زیراہتمام کوئٹہ میں منعقد مہنگائی مارچ میں کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں آوریونٹوں کیامراء ونظماء عمومی کی قیادت میں ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں سے جمعیت کے کارکن اور عوام جلوسوں کی شکل میں بھرپور شرکت کریں گے۔مہنگائی مارچ کی قیادت قائد جمعیت وسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کے دیگر جماعتوں کے سربراہان کریں گے اجلاس میں سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا مفتی روزی خان، مولانا شیخ احمد جان، مولانا محمد ہاشم خیشکی،مولانا حکیم حبیب اللہ، مولانا محمد اشرف جان،مولاناحافظ عبدالحق حقانی،مولانا غلام نبی محمدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد،حافظ شبیر احمد مدنی، مفتی عبدالسلام رئیسانی، حاجی محمد شاہ لالا، حاجی ولی محمد بڑیچ،حافظ سراج الدین، ظفراللہ کاکڑ، مفتی رحمت اللہ، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی، چوہدری محمد عاطف،میر فاروق لا نگو،ناظم مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈوکیٹ، حاجی قاسم خان خلجی،حاجی عبداللہ سلیمانخیل، حاجی صالح محمد، مولانا سردار محمدنورزئی، مولاناسید سعداللہ آغا،،مولانامفتی ابوبکر شریک ہوئے اجلاس کے فیصلے کے مطابق اور 18نومبرکو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام عظیم الشان علماء کنونشن منعقد ہوگا جس میں علماء اور مشائخ شرکت کریں گے اور تمام علماء کرام اور مشائخ کو کنوینشن میں شرکت کے لئے باقاعدہ خصوصی کارڈز اور دعوت نامے جاری کئے جائیں گے علماء کنونشن سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا موجودہ صورتحال اور علماء کی ذمہ داریوں پر تفصیلی اور اور تاریخی خطاب ہوگا علماء کنونشن کے انتظامات اور کامیابی اور علماء کرام اور مشائخ کی شرکت کو یقینی بنانے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔اجلاس میں شعبہ نشرواشاعت کے سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد اور ان کے معاونین کی ذمہ داری لگائی گئی کہ وہ 17نومبر کے مہنگائی مارچ کی پبلسٹی اور تشہیر کیلئے ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سیکرٹریز اطلاعات معاونین اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فعال کردار ادا کریں گے۔اور انصار الاسلام کے ضلعی معاون سالار حافظ سعداللہ آغا اور ان کے معاونین تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سالاروں اور رضا کاروں کو منظم کرکے 17 نومبر کے مہنگائی مارچ اور 18نومبرکو علماء کنونشن کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
17 نومبر مہنگائی مارچ اور 18نومبر علماء کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کاخصوص خطاب ہوگا، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
