دُکی :ڈپٹی کمشنر دُکی عظیم کاکڑ کے حکم پر محکمہ مائنز کے انسپکٹر رشید شاہوانی اور نائب رسالدار لیویز محمد اشرف شادوزئی کی سربراہی میں مختلف ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 کوئلہ کانیں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر بند کردئیے۔کاروائی کے دوران ناصر برادرز اکبر ناصر ایریے میں 3 جیند کول کمپنی میں 5 اتفاق ناصر میں 8 اور کوئٹہ کول کمپنی میں ایک کوئلہ کان بند کردی گئی۔واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے 52 کوئلہ کانیں بند کردی گئی ہیں۔مائنز انسپکٹر رشید شاہوانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی انہوں نے کہاکہ کاروائی بدستور جاری ہے۔بہت سے کوئلہ کانیں جو کہ اسکے علاؤہ بند کردی گئی تھی انہیں حفاظتی اقدامات مکمل کرنے پر دوبارہ کھول کر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا سردار قاسم لونی ایریا میں بہترین حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے جوکہ قابل ستائش اقدامات ہیں بعدازیں ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑکی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ٹریفک مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ٹرانسپورٹرز، انجمن تاجران اور دکانداروں نے شرکت کی اسموقع پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پبلک گاڑیاں باہر سے دُکی آئے تو سواریوں کو بازار کے اندر نہ اتارا کریں بلکہ بازار سے باہر اتارا کریں۔ گاڑی کی غلط پارکنگ اور روڈ میں کھڑی کی گئی گاڑی ضبط کیجائے گی اور گاڑی کے مالک کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیجائے گی۔ ریڑھی بان اپنی ریڑھیاں زمان بازار اور دیگر روڈوں سے نکال کر سبزی منڈی یا کسی اور کھلی جگہ پر کھڑی کریں اور دکاندار دکانوں کے سامنے ریڑھی نہ چھوڑیں بصورت دیگر دکاندار کو جرمانہ کیا جائیگا۔ بڑی گاڑیاں صبح 9 بجے سے پہلے اور شام 6بجے کے بعد شہر میں داخل ہوسکتی ہیں، اسکے علاوہ داخل ہونیوالے گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی کیجائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو گھنٹوں ٹریفک میں پھنسنے سے نجات دلایا جاسکے۔
دُکی17 کوئلہ کانیں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر بند

ٹیگز:
دُکی
