ڈاکٹر امیرالدین مری کے قتل میں ملوث ملزم محمد گل کوگرفتار کرلیا گیا، پولیس

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشن کوئٹہ اسد خان ناصر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ڈاکٹر امیرالدین مری کے قاتل کو جدید تفتیش کے استعمال سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے، کوئٹہ میں دہشت گردی کی نئی لہر کا جائزہ لے رہے ہیں، منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کسی کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا جس نے گذشتہ روز کلینک کے اندر ڈاکٹر امیرالدین مری کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پے مارے اور ڈاکٹر امیر الدین مری کے قتل میں ملوث ملزم محمد گل کو گرفتار کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے