تربت(ڈیلی گرین گوادر) کلاتک کے علاقے ڈبک میں پانچ نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رضا شاہ ولد غلام شاہ ساکن نیو دیہات جاں بحق جبکہ ان کی دادی نور بی بی اور ذراتون زوجہ غلام شاہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق کرولا گاڑی میں سوار مسلح افراد رضا شاہ کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اہل خانہ کی مزاحمت پر فائرنگ کردی۔ زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تربت،مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، دادی سمیت دو خواتین زخمی

ٹیگز:
تربت
