حمید آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت1 شخص جاں بحق

حمید آباد (گرین گوادر نیوز) پٹ فیڈر بی ایریا جروار پل کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص ایک عورت کو قتل کر دیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک مرد ایک عورت زخمی ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈر بی ایریا جروار پل کے قریب نا معلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں شہزادہ سندرانی اور ایک عورت موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ گولیاں لگنے کے نتیجے میں ایک مرد اور عورت زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس جائے وقو عہ پر روانہ ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے