اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی 14 ستمبر سے 25اکتوبر تک کی گئی تبادلے وتقرر یاں منسوخ کرنے کے حوالے سے رولنگ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے چودہ ستمبر سے 25اکتوبر تک کئے گئے تمام تبادلے وتقرر یاں منسوخ کرنے کے حوالے سے رولنگ دے دی۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ14ستمبر سے 25اکتوبر تک سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے سیاسی مقاصد اور انتقام کے تحت تقرریاں و تبادلے کئے گئے جنہیں منسوخ کیا جائے جس پر سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے رولنگ دی کہ چیف سیکرٹری بلوچستان 14ستمبر سے لے کر 25اکتوبر تک ہونے والے تمام ٹرانسفر پوسٹنگ منسوخ کریں سیاسی بنیادوں پر اٹھائے جانے والے اقدامات قابل قبول نہیں ہیں اس حوالے سے سیکرٹری اسمبلی گورنر اور چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر بھی مطلع کریں۔