کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں متوا تر دوسرے دن کورونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 35458 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35059 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہے جن میں سے ہا?ی فلو کے 1 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 378 اموات ہوچکی ہی ہے۔
بلوچستان میں متوا تر دوسرے دن کورونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

ٹیگز:
کورونا وائرس
