اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیر اعلی بلوچستان و جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما چیف اف سراراون نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے اعزاز میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما میر حاجی اللہ داد خان فتحانی عمرانی کی جانب گوٹھ اللہ آباد تحصیل تمبو میں شاندار ظہرانہ کے اعزاز میں میر اللہ داد خان فتحانی عمرانی نے شاندار ظہرانہ دیا جس میں میر حاجی مولا بخش خان عمرانی میر اسلم خان عمرانی میر حاجی احمد دین لہڑی میر حیدر فاروق خان عمرانی میر یاسین خان فتحانی سعید احمد فتحانی عبدالحکیم فتحانی نصر اللہ خان فتحانی احمد فاروق فتحانی عمرانی عبدالرحمان عمرانی میر الہی بخش فتحانی عرف ادو ڈاکٹر ثنا اللہ لہڑی غازی خان جتک پیری خان جتک بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئررہنما کامریڈ نذیر جان مینگل ثقلین صدیق عبدالقیوم فتحانی عبدالخالق فتحانی شاہ محمد فتحانی رحمت اللہ فتحانی و نیشنل پریس کلب ڈسٹرکٹ اوستہ محمد صحافیوں سمیت علاقائی معززین کے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے اراکین استعفیٰ دے کر جمہوریت کو مذاق بنادیا ہے عمران خان استعفیٰ دے کر انکل عمران استعفیٰ دینے والے پی ٹی آئی اراکین کے خالی سیٹوں کے الیکشن کا خرچہ خود برداشت کرے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ چلو یا تھانے چلو بلوچستان عوامی پارٹی کا مستقبل نہیں ہے کچھ لوگ جمعیت پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں میں جارہے ہیں انکا مستقبل تابناک ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام تعلیم کے فروغ کے لئے تعلیم ایمانداری کا مظاہرہ کریں اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بچوں کو تعلیم دینے کے لئے ہر وقت اسکولز میں بچوں کو وقت دیں اور اپنی فرائض منصبی پوری ایمانداری سے سر انجام دیں تاکہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریکوڈیک منصوبے کی مخالفت اس لئے کی ہے کہ اس منصوبے سے بلوچستان سے قیمتی داہاتیں اور انتہائی قیمتی معدنیات نکل رہی ہیں جو دنیا میں کہیں نہیں نکلتی ہیں انکی ریالٹی بلوچستان کو ملنی چاہیے تاکہ بلوچستان خوشحال ہوسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام اقوام کو برابری کی بنیاد پر حقوق دئیے جائیں۔
بی اے پی کا کوئی مستقبل نہیں،باپ کے اراکین مختلف پارٹیوں میں تقسیم ہوتے جارہے ہیں ، نواب اسلم رئیسانی

ٹیگز:
نواب اسلم رئیسانی
