گورنر بلوچستان سے ملاقات کرنے والے کارکنان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے، ترجمان پیپلز پارٹی

کوئٹہ(گرین گودر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز گورنر بلوچستان سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل افراد پی پی پی کے عہدیداران نہیں ہیں گورنر ہاوس سے اور مختلف اخبارات میں جاری شدہ بیان میں ملاقات کرنے والے سحر گل خلجی اور ولی محمد قلندرانی کو پارٹی عہدیداران ظاہر کیا گیا ہے جسکی پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان تردید کرتی ہے،گورنر بلوچستان سے ملاقات کرنے والے کارکنان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے ملاقات کرنے والے کارکنان کی پارٹی سے رکنیت معطل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے