کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے گورنر بلوچستان، اسمبلی کے ارکان سمیت متعلقہ حکام کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے باقاعدہ طور پر مطلع کردیا،تفصیلات کے مطابق منگل کو سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے گورنر بلوچستان، ارکان صوبائی اسمبلی سمیت دیگر متعلقہ حکام کے نام لکھے گئے مراسلے میں انہیں آگاہ کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے قوائد انضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ 19(ب) کے تحت 14اراکین بلوچستان اسمبلی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 136جسے قواعد انضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974کے قاعدہ 19(ب) کے ساتھ پڑھا جائے کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کا نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ کو 11اکتوبر کو بعد از دفتری اوقات موصول ہوا ہے۔دوسری جانب 19اکتوبر کو بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے عام تعطیل ہونے کے باعث وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 20اکتوبر کو پیش ہونے کا امکان ہے
19اکتوبر کو بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے عام تعطیل ہونے کے باعث جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 20اکتوبر کو پیش ہونے کا امکان

ٹیگز:
تحریک عدم اعتماد
