ظہور بلیدی بی اے پی کے قائم مقام صدر تعینات، مراسلہ الیکشن کمیشن کو ارسال

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی نے میرظہوراحمدبلیدی کو قائم مقام صدر تعینات کردیاہے تعیناتی سے متعلق مراسلہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منظورخان کاکڑ نے مراسلہ الیکشن کمیشن کوارسال کردیاہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ کے دستخط و مہر سے الیکشن کمیشن کو جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کااجلاس زیر صدارت بانی رکن سعیداحمدہاشمی منعقد ہوا جس میں بی اے پی کے ڈویژنل انتظامیہ نے اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ جام کمال کی جانب سے استعفیٰ کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں جس کیلئے قائم مقام صدر کی تعیناتی ونامزدگی ضروری ہے تاکہ انٹراپارٹی الیکشن کے معاملات بہترطریقے سے چلائے جائیں اس سلسلے میں باہمی مشاورت سے رکن صوبائی اسمبلی میر ظہوراحمدبلیدی کو قائم مقام صدر نامزد کیاجاتاہے تاکہ وہ پارٹی کے معاملات اور ن ظم ونسق بہترطریقے سے چل سکیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن ایکٹ2017ء کے تحت الیکشن کمیشن کومطلع کیاجاتاہے۔واضح رہے کہ بی اے پی کے صدر جام کمال نے اپنے آفیشنل ٹویٹر اکاؤنٹ سے پارٹی صدارت سے مستعفیٰ ہونے کااعلان کیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے