صوبائی محتسب اعلی کا حب میں موٹر وہیکل ایگزامنر آفس کا اچانک دورہ دفتر میں عملہ غائب
لسبیلہ(گرین گوادر نیوز) صوبائی محتسب اعلی کا حب میں موٹر وہیکل ایگزامنر آفس کا اچانک دورہ دفتر میں عملہ غائب دفتر غیر متعلقہ شخص کے رحم و کرم پر محتسب اعلی نے مذکورہ شخص کو پولیس کے حوالے کرکے دفتر کو تالا لگا دیا۔ ترجمان محتسب کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ نے اچانک حب میں موٹر وہیکل ایگزامنر آفس کا دورہ کیا محتسب اعلی جب آفس پہنچے تو آفیسران موجود تھے نہ ہی دفتر کا عملہ موجود تھا پورا دفتر ایک غیر متعلقہ شخص کے رحم و کرم پہ تھا سرکاری دفتر کی اس صورتحال کو دیکھ کر صوبائی محتسب اعلی نذر محمد بلوچ کافی برہم ہوئے اور مذکورہ غیرمتعلقہ شخص کو حب سٹی پولیس کے حوالے کرلے موٹر وہیکل ایگزامنر آفس حب کو تالا لگا دیا۔