قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے، سردارعثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مستونگ روڈ کوئٹہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ شہداء نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں، شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے