اوستہ محمد، نامعلوم افراد فروٹ کمیشن ایجنٹ سے موٹر سائیکل و80000روپے چھین کر فرار

اوستہ محمد (گرین گوادر نیوز) مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد کے گیٹ پر سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹ محمد نواز سے تین نامعلوم مسلح افراد نے سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل 2021اور 80000ہزار روپے کے لگ بھگ چھین کر فرار واقع کے خلاف سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹس نے پو لیس تھانہ کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر سبز علی راہوجا نے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منڈی شفٹنگ سے پہلے ہمارے سے یہ طے ہوا تھا کہ مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد میں 4پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے لیکن کچھ عرصہ رکھنے کے بعد منڈی سے پولیس اہلکار ہٹا دئے گئے اس وجہ سے منڈی میں ایسی وارداتیں ہورہی ہیں آج ایک اور واردات ہوئی ہے اس وجہ سے ہم یہ احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ غلام علی کنڈرانی نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں یقین دہانی کروائی کہ انشااللہ ہم اپنی طرف سے بھرپور کوشش کریں گے یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اس احتجاج میں سبزی فروٹ ریڑھی بان ایسوسی ایشن کے صدر حاجی علی حیدر جمالی، سیٹھ اللہ بخش مینگل،سیٹھ عبدالخالق آرائیں، سیٹھ نصر اللہ انڑ و دیگر کمیشن ایجنٹس بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے