ایران سے مکران کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اوراس سلسلے میں ایران کی جانب سے اوسطاً یومیہ دن کے اوقات کارمیں (یعنی صبح10بجے سے رات 12بجے تک)بجلی کے کوٹہ میں کمی کرکے صرف 10 سے 20میگا واٹ بجلی فراہم کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس دوران تربت، گوادر اور پنجگور کے علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ رات کے وقت 12بجے سے صبح 10بجے تک 80 تا90میگاواٹ بجلی فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آجاتی ہے۔ تاہم اِس دوران کیسکونے ایران سے بجلی کی بندش پرپیش آنے والی زحمت کیلئے مکران کے تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔