عثمان بزدار کاعابد ملہی کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے عابد ملہی کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ عابد ملہی گرفتاری سے بچنے کے لیے مقامات بدلتا رہا۔ وہ فورٹ عباس، چنیوٹ، مانگا منڈی سمیت مختلف اضلاع میں گیا اس دوران عابد ملہی کے ساتھی بالا مستری نے اس کو اطلاع کر دی تھی کہ تصویر ٹی وی پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ہو چکا ہے اور ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے