لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں :مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر وزیر اعظم کو مہنگائی سے متعلق آگاہی نہیں دیتے اور قائد حزب اختلاف کو وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے شہزاد اکبر بھیس بدل کر مختلف گاڑیوں میں نیب جاتے ہیں اور شہزاد اکبر نے جب دیکھا کہ زیر حراست ہونے کے بعد شہبازشریف کتاب پڑھ رہے ہیں تو ان کے لیے مزید مشکلات کی بات کی۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے تسلیم کیا شہباز شریف کیس میں کچھ برآمد نہیں ہوا۔

لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے آج تسلیم کیا کہ شہباز شریف کیس میں کچھ برآمد نہیں ہوا۔ شہباز شریف کی آمدنی پر جو سوالات اٹھ رہے ہیں وہ ایف بی آر کے ریکارڈ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے کمرے میں کیمرے لگا کر دوربینوں سے دیکھا جاتا ہے جبکہ شہباز شریف کے واش روم میں بھی کیمرے لگائے گئے جس کی شکایت پر واش روم سے کیمرہ اتار لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے