خضدار سرکل کے صارفین کے لئے30اور31 جولائی کو آن لائن کچہری منعقد ہوگا

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)خضدار سرکل کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے لئے 30اور31جولائی 2021 (بروز جمعہ اور ہفتہ) آن لائن کچہری منعقد ہوگا۔ آن لائن کچہری میں کیسکوخضدارسرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئرنثار احمدمیمن صبح10بجے سے دوپہر12 بجے تک صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات ٹیلی فون پر براہ راست سنیں گے۔ لہٰذا خضدارسرکل کے صارفین 0812446556جبکہ موبائل03331022137اور03331022179نمبرزپر فون کرکے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے براہ راست اعلیٰ حکام سے رابطہ کریں۔ کیسکو خضدار سرکل کے تمام صارفین جن میں مستونگ،قلات، خضدار،سوراب،وڈھ، کانک، نوشکی، خاران، چاغی دالبندین کے صارفین شامل ہیں وہ30اور31جولائی کو بروزجمعہ اور ہفتہ آن لائن کچہری کے ذریعے اپنے شکایات اور اُن کے حل کیلئے سپرنٹنڈنگ انجینئر خضدارسرکل کیسکوسے براہ راست رابطہ کریں۔ آن لائن کچہری میں کیسکوخضدار سرکل کے متعلقہ ایگزیکٹوانجینئرز اور ریونیوافسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اوراُن کے ازالہ کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے