کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری و سابقہ رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اتوار 11 جولائی کو خواتین و سیاست کے عنوان کے مناسبت سے تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین لہڑی نے کہا کہ خواتین کو سماجی روایاتی اور فرسودہ روکاٹوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے شعوری سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگاکیونکہ خواتین کے برابری و حقوق کے حصول میں یہی سماجی بندشیں حائل ہے۔جن کو صرف اجتماعی عمل اور شعوری سوچ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہمارے یہاں خواتین کو تعلیم میسر نہیں،اب بھی وہ روزانہ زچگی کے دوران زندگی و موت کی کشمکش میں رہتی ہے اور اکثریت موت کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کی عورت کو اپنے لیے خود آواز اٹھانا ہے اور اس آواز کو مثبت و موثر بنانے کیلئے سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگاانہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں خواتین کی سیاسی تربیت جاری رہتی ہے اتوار 11 جولائی کو ایک روزہ علمی وتحقیقی کانفرنس بعنوان خواتین اور سیاست کوئٹہ میں منعقد ہوگاجس میں خواتین کو سیاسی عمل سے روشناس کرانے آغاز کیا جائے گا اور اس تسلسل کو صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی وسعت دیا جائے گا۔اجلاس میں سلمہ قریشی،حمیدا فدا ساجدہ سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی
عورت کو اپنے لیے خود آواز اٹھانا ہے، یاسمین لہڑی

ٹیگز:
یاسمین لہڑی
