دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع دالبندین میں مبینہ طور پر بھائی کی فائرنگ سے سگا بھائی جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دالبندین کے رہائشی نوجوان محمد رفیق نوتیزی اپنے ہی بھائی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد لاش ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے کی فوری وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
دالبندین،مبینہ طور پر بھائی کی فائرنگ سے سگا بھائی جاں بحق

ٹیگز:
دالبندین
