قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات پولیس نے اپنی جاری کردہ بیان میں سیکریٹری صحت صالح ناصر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہیکہ گزشتہ رات قلات میں پولیس پر قاتلانہ حملے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔جبکہ ایک زخمی اہلکار راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کی درجہ پر فائض ہوگئے۔ سیکریٹری صحت نے واقع کاسن کر غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ میں ہسپتال کے حملے کو فوری طلب کرکے پولیس کے زخمی اہلکاروں کے علاج میں بھرپورتعاون کی۔ جبکہ بعدازاں مستونگ سے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کی ضرورت پڑی تو سیکریٹری صحت نے ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی اور کوئٹہ میں سی ایم ایچ اور بی ایم سی عملے کو ہدایات جاری کی کہ وہ قلات پولیس کے زخمیوں کی علاج میں کسی بھی کمی کوتائی سے گریز کریں اور زخمیوں کے علاج میں تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔ اس وقت حملے میں زخمی اہلکاروں کی علاج جاری ہیں۔ قلات پولیس نیسیکریٹری صحت صالح محمد ناصر کی اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انکی بھرپور تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتی ہیں
٭٭٭٭٭٭٭
پولیس پر ہونیوالی فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والے اہلکاروں کی طبی علاج میں سیکریٹری صحت کے تعاون پر مشکور ہیں ، قلات پولیس

ٹیگز:
قلات پولیس
