ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) سوئی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو سوئی روڈ پر ڈولی کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیرکوہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص شیر ہوپوبگٹی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
سوئی،نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
سوئی
