کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ا در) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قلعہ عبداللہ میں صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کے قافلے پر فائر نگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے اس ناخوشگوار واقعہ میں صوبائی وزیر اور دیگر افراد کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے ان کی خیریت اور واقعہ کی تفصیلات دریافت کیں اور صوبائی وزیر کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کے قافلے پر فائر نگ کے واقعہ کی مذمت

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
