کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے ورکنگ کمیٹی کے دورروزہ اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ منعقد ہوا دوسرے دن کے اجلاس سے پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی صدر اسلم بلوچ، سینیٹر جان محمد بلیدی، وڈیرہ رجب علی رند، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، یاسمین لہڑی، چنگیز حئی بلوچ، سعدیہ بادینی، میراشرف علی مینگل، حاجی عطا محمد بنگلزئی، حاجی عبدالصمد رند فریدہ بلوچ، مختلف اضلاع کے صدور اور ریجنل سیکریٹریز نے بھی خطاب کیا، اجلاس سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں جنگی صورتحال ہے بلوچستان پہلے سے دودہاہیوں سے بدامنی و انسرجنسی اے دوچار ہے موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات نے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوہئں انہوں نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن ایک بار پھر بدل رہا ہے نئی صف بندی ہورہی ہے جس سے سماج میں انتشار لازم ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے سمجھوتوں سے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان اور آمریت کو تقویت ملی ہے،پی ڈی ایم کا تلخ تجربہ سب کے سامنے ہے،صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں دوست موجودہ حالات میں تنظیم کاری پر بھرپور توجہ دیں،سینیٹر جان محمد بلئدی نے کہا کہ جب بھی ملک میں مضبوط آمریت مسلط ہوئی ہے سب سے پہلے نئے صوبوں اور صدارتی نظام کی بات کی گئی ہے تاکہ عوام کو تقسیم کرین اور جمہوریت کی راہیں مسدود ہوجاہیں بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال اور مرکز کی نظریں ان وسائل پر لگی ہوئی ہیں اب لوٹ مار کے ان عزائم کو بغیر کسی منظم جماعت کے ناکام نہیں بنایا جاسکتا ہے،اجلاس سے وڈیرہ رجب علی رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کو عوام اپنی نجات دہندہ جماعت تصور کرتی ہے کارکن پارٹی پروگرام کو لوگوں تک پہنچاہیں اور بلوچستان میں بھر پور سیاسی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے قومی وطبقاتی مفادات کے تحفظ کے لیئے کردار ادا کریں، اجلاس میں متعدد فیصلے کیئے گئے۔
بڑی سیاسی جماعتوں کے سمجھوتوں سے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان اور آمریت کو تقویت ملی ہے،ڈاکٹرمالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹرمالک بلوچ
