کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)، چھٹے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے سلسلے میں آج ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ کے فٹبال گراؤنڈ میں ایک شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ کھیلا گیا، جس میں سریاب کلب اور ڈی ایف اے لورالائی کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم ڈی ایف اے لورالائی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سریاب کلب کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔
میچ کے دوران شائقینِ فٹبال کی اچھی تعداد گراؤنڈ میں موجود رہی اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ شائقین مقابلے سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے اپنی پسندیدہ ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
چیف منسٹر بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے انعقاد سے بلوچستان میں فٹبال کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

