چاغی (ڈیلی گرین گوادر)چاغی بازار کے بس اڈے سے نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ چاغی کے قائم مقام ایس ایچ او اور اے ایس آئی گل شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق چار نامعلوم مسلح افراد خاکی رنگ کی ایک لینڈ کروزر گاڑی میں سوار ہو کر بس اڈے پر پہنچے، جہاں اے ایس آئی گل شاہ اس وقت اکیلے موجود تھے۔ مسلح افراد نے انہیں زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری فوری طور پر حرکت میں آ گئی اور علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ مغوی پولیس افسر کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور جیسے ہی مزید تفصیلات موصول ہوں گی، میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
چاغی، قائم مقام ایس ایچ او گل شاہ بس اڈے سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا، پولیس کی تلاش شروع

ٹیگز:
گل شاہ
