کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب زہری کی قیادت میں ضلع کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اقوام زہری کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے کوئٹہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور اپنے علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایات اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اقوام زہری کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام زہری کے افراد ان کے دل کے قریب ہیں اور کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے کے باوجود میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن زہری قوم کی ترقی، خوشحالی اور روزگار کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی قوم کی خدمت جاری رکھونگا ملاقات میں شریک وفد میں ماسٹر حبیب اللہ زہری، انجینئر جمیل احمد زہری، حفیظ زہری، سلمان نیچاری، محمد حسین زہری، انجینئر ساجد زہری اور عبدالروف زہری سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
سیاست اپنی جگہ لیکن زہری قوم کی ترقی، خوشحالی اور روزگار کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا سلمان نیچاری کی قیادت میں وفد سے بات چیت

