پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے سپینہ ویلہ پولیس چوکی پر کواڈ کاپٹر (ڈرون) کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ حملے میں دہشت گردوں نے جدید طرز کا کواڈ کاپٹر استعمال کیا، جس کے ذریعے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔مزید بتایا گیا کہ زخمیوں میں کانسٹیبل نیاز امین، کانسٹیبل داؤد اور کانسٹیبل ضیا اللہ شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حسن خیل میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر کواڈ کاپٹر (ڈرون) کے ذریعے حملہ

ٹیگز:
حسن خیل
