لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمات میں تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج دوبارہ طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے دیگر رہنماؤں کو بھی طلبی کے نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

