اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلام آباد میں معرکۂ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ۔ دشمن کے تاریکی میں کیے حملے کا تاریخی جواب دیا، معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے معرکۂ حق میں فتح عطا کی، مادروطن کے تحفظ کےلیے جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ہم نے دشمن کو ہر قسم کی مہم جوئی کے انجام سے آگاہ کیا تھا، ہم نے واقعے کی ہر طرح کی تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی، بزدل دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کردی جس کا بہادر افواج نے تاریخی جواب دیا۔
معرکۂ حق ` ہر طرف شاہینوں کا غلبہ اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا، وزیراعظم شہباز شریف

ٹیگز:
شہباز شریف
