اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت اور احتجاج کرنے والے انا اور ضد سے بالاتر ہو کر بات چیت کریں، مسائل حل کرنے کی نیت ہو تو راستہ ضرور نکلتا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوئی فاتح نہیں ہو گا، سب ہار رہے ہیں، ریاست پہل کرے، جانی ومالی نقصانات سے بچا جائے۔
سعد رفیق کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مارچ اور احتجاج مکمل طور پر پرامن ہو گا جبکہ حکومتی رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

