قلات (ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر کی طرع قلات شہر میں بھی آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کے مناسبت سے تقریبات کاانعقاد کیا گیا ضلع کونسل ہال قلات میں ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی کے زیرصدارت منعقدہ پروقار تقریب کے مہمان خاص پاک آرمی کے کرنل زرار تھی تقریب میں تقریب مئں اسکولوں کے طلباو طالبات نے تلاوت حمد شریف نعت شریف ملی نغمے تقاریر ٹیبلوز پیش کئی تقریب سے ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ آغالعل جان احمدزئی اوردیگرمقررنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب یہاں ایک عظیم قومی مقصد اور تاریخی جدوجہد“معرکہ حق”کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جمع ہوئے ہیں۔ یہ دن ہمیں اُن قربانیوں، عزم، اتحاد اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کو استحکام، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ معرکہ حق کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب اورریلی میں عوام کاجوش وخروش اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام اور افواجِ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہیں معرکہ حق میں پاکستان کی یہ کامیابی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جب قوم اور افواج ایک صف میں کھڑے ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی آج معرکہ حق کی شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہوگیا، مگر وہ دن، وہ جذبہ، وہ عزم آج بھی پوری قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ڈی سی منیر احمد درانی اوردیگر مقررنین نے کہا کہ یہ صرف ایک کامیابی نہیں تھی بلکہ پاکستان کی بہادر افواج کے حوصلے، قربانی اور وطن سے بے مثال محبت کی ایک روشن داستان ہیپاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضاؤں میں اپنی مہارت، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر وطنِ عزیز کا دفاع کیا،قوم اپنے اُن بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کے امن، وقار اور سلامتی کیلئے ہر قربانی دی مقررنین نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں، غازیوں کی بہادری اور شاہینوں کی پرواز ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اپنی پاک فوج اور پاک فضائیہ کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے“کیونکہ معرکہ حق”صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ یہ حق، امن، قومی خودمختاری اور عوامی تحفظ کے لیے ایک مضبوط عہد کا نام ہے۔ اس جدوجہد میں ہمارے بہادر سیکیورٹی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور عوام نے جس جرات، قربانی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گامقررنین نے کہا کہ ہم اس موقع پر اُن تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء ہماری قوم کا فخر اور روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قلات اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ امن، بھائی چارے، تعلیم، ترقی اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتی رہے گی۔ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں، تعلیم اور قومی شعور کی طرف راغب کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیاورآج کا یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو کوئی بھی طاقت پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتی۔ ہمیں باہمی اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانا ہوگامحکمہ تعلیم قلات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایس پی منظور احمدمینگل قبائی رہنماء آغالعل جان احمدزئی آغازکی جان احمدزئی سردارزادہ میر منیرنیچاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ثناء اللہ سمیت مختلف سکولوں کے طلباء طالبات تمام محکموں کے سربراہان صحافی برادری سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
بلوچستان کے عوام اور افواجِ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہیں : منیر احمد درانی

ٹیگز:
بلوچستان
