کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کی جا نب سے گھریلو اور صنعتی صارفین کے بلوں میں بھا ری بھر کم فکسڈ چارجز پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے مذکو رہ چارجز کو کم از کم کر نے یا واپس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کمپنی کی جا نب سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے گیس بلوں میں 8ہزار روپے تک فکسڈ چارجز اور ایڈیشنل چارجز فی یو نٹ 90روپے تک بھی وصول کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریا نی کے دستخط سے وزارت پیٹرولیم، پیٹرولیم ڈویژن حکومت پا کستان اور چیئر مین اوگرا کو ایک مراسلہ نمبر 1251-53/41/2026 ارسال کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صنعتی اور گھریلو صارفین کی بڑی تعداد نے چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان آکرسوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے گیس بلو ں میں شامل بھاری بھر کم فکسڈ چارجز جو 8ہزار روپے تک ہیں اور اس کے ساتھ فی ایم ایم بی ٹی یو90 روپے کے ایڈیشنل چارجز کی وصولی با رے تحفظات کا اظہار کیا ہے مذکو رہ چارجز انتہا ئی زیا دہ اورغیر معقول ہیں جو عام لو گوں اور باالخصوص کم آمدنی والے اور ایک یا دو کمروں والے مکانوں میں رہائش پزیر صارفین کی استطاعت سے با ہرہے اور یہ گھریلو اور کمرشل صارفین دونوں کے لئے مزید ما لی بوجھکا بھی با عث ہے بلکہ بہت سے صارفین نے گیس کے متبادل ذرائع لکڑی ودیگر کا استعمال شروع کر دیا ہے جو اقتصادی اور ماحولیاتی دونوں حوالوں سے نقصان دہ امر ہے کیو نکہ گیس سے لکڑی و دیگر کی قیمت کم ہے اس لئے چیمبر آف کامرس فکسڈ چارجز اور ہائی ٹیرف پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے متعلقہ حکام سے ان کے خاتمہ یا کم کر نے کا مطا لبہ کر تی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں احکاما ت جا ری کئے جا ئیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز اور ہائی ٹیرف قابل مذمت ہے ٗایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان

