بنکاک (ڈیلی گرین گوادر) غیرملکی میڈیا کے مطابق بنکاک سے اوبون رتچاتھانی جانے والی ایکسپریس ٹرین کو تھائی لینڈ کے شہر ناخون رتچاسیما میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مسافر ٹرین کے کرین سے ٹکرانے کے باعث زور دار آواز آئی اور ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے کرین کا بقیہ ڈھانچہ بھی ٹوٹ کر پٹری سے اتری ٹرین پر آگرا۔انتظامیہ کے مطابق حادثے میں اب تک 24 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ77 سے زائد زخمی ہیں۔
تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین پر کرین گر گئی، 24 افراد ہلاک، 77 سے زائد زخمی

ٹیگز:
تھائی لینڈ
