دشت(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قبائلی شخصیت نوابزادہ میرشاہ دین خان شاہوانی کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں شاہوانی قبیلے کی ذیلی شاخ حسنی کے دو فریقین کے درمیان جاری کشیدگی ختم کر کے یکم جنوری 2026 سے 10 جنوری 2026 تک جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، فریقین حاجی قادر بخش شاہوانی اور وڈیرہ صوبت خان شاہوانی کے درمیان حالیہ تنازعے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جس سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی تھی۔ نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی نے کراچی سے ٹیلی فون کے ذریعے دونوں فریقین سے رابطہ کر کے امن قائم رکھنے کی ہدایت دی۔نوابزادہ کے حکم پر ٹکری قیصر خان شاہوانی اور دیگر قبائلی معززین نے ملاقاتیں کیں اور نوابزادہ کے امن پیغام کو دونوں فریقین تک پہنچایا۔ دونوں گروہوں نے قبائلی روایات اور امن کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کیا اور اس دوران مسئلے کے مستقل حل کے لیے راہ ہموار کرنے پر اتفاق کیا۔علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے نوابزادہ میرشاہ دین خان شاہوانی کی بروقت کاوشوں اور امن پسندی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
نوابزادہ میرشاہ دین خان نے شاہوانی قبیلے کے2 گروہوں کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کردیا

ٹیگز:
نوابزادہ میرشاہ دین خان
