پی سی بی: انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کی تاریخوں میں ردوبدل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر19 کےاوپن ٹرائلزکی تاریخوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کی تاریخوں میں ردو بدل تعلیمی ادارے 15 ستمبرسے کھولنے کے باعث کیا گیا ہے۔

انڈر 19 اوپن ٹرائلز16 سے 19 ستمبرتک تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے مرکزی شہروں میں لیےجائیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے اس سے قبل ٹرائلز11 سے 19 ستمبرتک لینےکا اعلان کیا گیا تھا۔

مقامی شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کے ٹرائلز پہلے روز ہوں گے جب کہ دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز دوسرے روز ہوں گے۔

انڈر 19 کے اوپن ٹرائلذ میں یکم ستمبر2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کےاہل ہوں گے۔ انڈر 19 کے اوپن ٹرائلز کے لیے کھلاڑی 11 سے 14 ستمبر تک بذریعہ ای میل اور واٹس ایپ اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے