نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے : جاوید اقبال
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔نیب نے 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
انہوں نے یہ بات نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے بجات دلانا ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اپنے قیام سے لے کر اب تک 466 ارب روپے برآمد کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو ملکی و بین الاقوامی ادارے بھی سراہتے ہیں۔