کوئٹہ (یو این اے)کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر جائیداد کی لالچ میں لے پالک بھائی نے سفاکیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے دو سگے بھائیوں کو قتل کر کے لاشیں گھر کے احاطے میں دفن کر دیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ چھ ماہ قبل پیش آیا، جب ملزم عدنان نے دونوں بھائیوں کو قتل کر کے لاشیں دفنائیں اور بعد ازاں مکان کو کرایہ پر دے دیا۔پولیس کے مطابق واردات کا انکشاف ملزم کی سابقہ بیوی کی جانب سے دی گئی اطلاع پر ہوا، جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولین کے والدین کی طرف سے گود لیا گیا تھا اور اس نے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے یہ اندوہناک واردات انجام دی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گاڑی سے اتار کرقتل کردیا
August 18, 2026
green gwadar
مغربی ہوائوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان
November 28, 2024
green gwadar
