کوئٹہ (یو این اے)کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر جائیداد کی لالچ میں لے پالک بھائی نے سفاکیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے دو سگے بھائیوں کو قتل کر کے لاشیں گھر کے احاطے میں دفن کر دیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ چھ ماہ قبل پیش آیا، جب ملزم عدنان نے دونوں بھائیوں کو قتل کر کے لاشیں دفنائیں اور بعد ازاں مکان کو کرایہ پر دے دیا۔پولیس کے مطابق واردات کا انکشاف ملزم کی سابقہ بیوی کی جانب سے دی گئی اطلاع پر ہوا، جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولین کے والدین کی طرف سے گود لیا گیا تھا اور اس نے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے یہ اندوہناک واردات انجام دی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
گوادر پورٹ کو جلد ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر فعال کیا جائے گا، میر علی مردان ڈومکی
September 26, 2023
green gwadar
26.700 ملین روپے کی دھوکہ دہی کیس میں نیب بلوچستان نے پر سابق بینک منیجر گرفتار
October 13, 2020
green gwadar
پشتونخوا میپ صرف سیاسی نعرے بازی نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے، سردار ادریس بڑیچ
January 8, 2024
green gwadar
