کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پیپلزپارٹی پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کے وفدنے پارٹی کے مرکزی رہنما و وزیراعلی بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ کی سربراہی میں ملاقات کی ملاقات میں پارٹی و حکومتی امور کارکنان کے لئے کئے جانی والی اقدامات اور مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرنے والوں میں کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیر محمد ترین، جنرل سیکرٹری محمد گل شاہوانی، صوبائی رہنما حیات خان اچکزئی،ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی، جنرل سیکرٹری ملک ولی وردگ، ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر نظر محمد کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات نصیر کاکڑ، ضلع پشین کے صدر شیر محمد ترین، جنرل سیکرٹری ملک شوکت کاکڑشامل تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات،پارٹی و حکومتی امور پر تفصیلی بات چیت

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
