اوتھل اوتھل اور لاکھڑا میں دوالگ الگ خونی تصادم،ایک شخص جاں بحق،دوخواتین سمیت8افراد زخمی،پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے 20کلومیٹر دورنواحی علاقے لاکھڑا میں مگسی اور میرجت قبیلے کے دوگروپوں میں زمین کے تنازعے پر لڑا ئی جھگڑے کے دوران کلہاڑیوں،ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیاگیا جسکے نتیجے میں میرجت قبیلے کا ایک شخص گل حسن موقع پرہی جاں بحق جبکہ میرجت قبیلے ہی کے تا ج محمد ولد علی بخش جبکہ دوخواتین ا میراں زوجہ علی بخش،نوربانوزوجہ گل حسن جبکہ مگسی قبیلے کے بھی تین افرادنورخان ولد محمد مٹھل،برکت ولد درمحمد،درمحمد ولد ڈولنڑشدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے چارکی حالت نازک بتائی جاتی ہے واقعے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لاکھڑا رفیق سومروجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوری طور پر نعش وزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیاگیاجبکہ دوسرا واقع اوتھل کے علاقے مکا میں پیش آیا جہاں پر سمالانی قبیلے کے دوکزن آپس میں لڑپڑے اور دونوں شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او ا وتھل ملک عبدالجبار رونجھو موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
اوتھل خونی تصادم، گل حسن جاں بحق،دوخواتین سمیت8افراد زخمی

ٹیگز:
اوتھل خونی تصادم
