کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولووجی کوئٹہ کی نئی انتظامیہ نہایت فخر کے ساتھ عوام النا س کو مطلع کر رہی ہے کہ13ماہ بعد دوبارہ گردوں کی پیوند کاری کے آپریشن شروع کئے جارہےہیں اور اس سلسلے میں پہلا انتقال گردہ ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق بروز جمعہ 25اپریل کو کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے بنق کی ٹیم نے مکمل تیاری کر لی ہے۔اب یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا۔ گردوں کا یہ ٹرانسپلانٹ نیفرالوجی ، یورالوجی کے ماہرین کی زیر نگرانی میں کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق بنق(BINUQ) کی نیفرالوجی کی ٹیم میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فضل مندوخیل کے علاوہ ڈاکٹر نادیہ ،ڈاکٹر حبیب بلوچ ،ڈاکٹر حمید اللہ اور ڈاکٹر صادق کاکڑ یورالوجی کی ٹیم میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حیات کاکڑ کے علاوہ ڈاکٹر شوکت علی ، ڈاکٹر مقبول جبار ڈاکٹر احمد اللہ اور ڈاکٹر راشد علی شامل ہیں ۔ ادارہ کی نئی انتظامیہ مریضوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔بنق کی ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے کے مریضوں انتقال گردہ کیلئے دیگر صوبوں کو جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ پڑوسی ملک افغانستان کیلئے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت رعایتی فیس پر انتقال گردہ کے آپریشن کئے جائیں گے ۔
13ماہ بعد دوبارہ گردوں کی پیوند کاری کے آپریشن شروع کرنے جارہےہیں،ترجمان بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولووجی

ٹیگز:
(BINUQ)
