کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق پسنی، گوادر کے غیر آباد علاقے سے 52 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ غزہ بند روڈ، کوئٹہ کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں سے 48 کلو گرام چرس پکڑی گئی، اسی طرح، خیزی چوک، کوئٹہ کے قریب ایک گاڑی سے 7 کلو گرام آئس برآمد کی گئی اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اے این ایف کی کارروائیاں، پسنی، گوادراور کوئٹہ سے منشیات برآمد، ملزم گرفتار

ٹیگز:
اے این ایف
