قلات(ڈیلی گرین گوادر)4 مارچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف قلات میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی، جس کے باعث تمام کاروباری مراکز بند رہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران خواتین اور بچوں نے مڈوے اور مغلزئی کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی۔ شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔مظاہرین نے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔
قلات،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف قومی شاہراہ غیر معینہ مدت کے لیے بلاک

ٹیگز:
قلات
